ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی نے زرعی قانون سازی کے خلاف پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں احتجاج کیا

عام آدمی پارٹی نے زرعی قانون سازی کے خلاف پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں احتجاج کیا

Sat, 26 Dec 2020 11:06:20    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی (آپ)کے دو ممبران پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور بھگونت مان نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہ ہنگامہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی (پی ایم مودی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ملک کے 96 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کررہے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی اس کی ویڈیوشیئرکی ہے۔سنجے سنگھ نے ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں وہ اور ان کے ساتھ بھگونت مان سینٹرل ہال کے اندر زرعی قوانین کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور پوسٹر ہاتھ میں لے کر احتجاج کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا ہے کہ کسان مخالف کالا قانون واپس لے لو۔


Share: